امانت میں خیانت کا الزام، ٹک ٹاکر خرم گجر گرفتار

29 اگست ، 2025

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر خرم گجر کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ خرم گجر پر اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان کے ساتھ تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے کے فراڈ اور امانت میں خیانت کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے۔ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔