اربن فلڈنگ کے دوران غفلت برتنے پر MD واسا سیالکوٹ معطل

29 اگست ، 2025

لاہور( خصوصی رپورٹر) اربن فلڈنگ کے دوران غفلت برتنے اور ہنگامی صورتحال میں بروقت انتظامات نہ کرنے پر ایم ڈی واسا سیالکوٹ ابوبکر عمران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ فیصل شہزاد، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔