رائیونڈ، چوہنگ پولیس مقابلے ، 2بھائیوں کے قاتل سمیت 4ملزمان ہلاک

29 اگست ، 2025

لاہور،چوہنگ (کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سےنامہ نگار ) چوہنگ اور رائیونڈ میں سی سی ڈی پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک رائیونڈ میں دو بھائیوں کے قاتل دو بھائی ہلاک جبکہ چوہنگ پولیس مقابلے میں سرگودھا اور فیصل آباد کے رکارڈ یافتہ ملزم مارے گئے تفصیلات کے مطابق راےونڈ میں چند منٹ کے غصے میں دو خاندانوں کے ایک درجن سے زائد بچے یتیم ہو گئے رائیونڈ میں محض 30 روپے کے لین دین کے معاملے پر دو بھائی قتل ہو گئے تھے جبکہ گزشتہ روز دو بھائیوں کے قاتل ملزم سی سی ڈی پولیس مقابلے میں مارے گئے مقتول واجد اور راشد چار بچوں کے باپ تھے قاتل شہزاد اور تیمور بھی شادی شدہ تھے اور ان کے بھی بچے ہیں دوسری جانب چوہنگ پولیس مقابلے میں دو ملزمان فاروق اور یاسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے دونوں ملزمان میں ایک کا تعلق سرگودھا اور دوسرے کا فیصل آباد سے تھا۔