لاہور ( کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کے نشیبی علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے،پنجاب پولیس سیلاب ذدہ علاقے کے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے جبکہ ریلیف کیمپس کو بھرپور سکیورٹی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس پی ڈی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، سکیورٹی اداروں کے ساتھ موثر کوارڈینشن میں ہے اور سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں میں دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سپروائزری افسران کو ہدایت دی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔
لاہور فیکٹری ایریا کے علاقے میں کا رہائشی 9 سالہ بچہ گھر سے باہر چیز لینے گیا تھا تو گلی میں سروس اسٹیشن پر کام...
لاہور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے امریکہ اور ایران کے درمیان طویل دورانیے تک جاری رہنے والے...
لاہور ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1143ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری ہے، جس کے تحت ایم سی...
لاہورحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے اور پولیس کے رویے میں مثبت تبدیلی لانے کے...
لاہور رواں سال کے دوران شہر بھر میں 6 ہزار 20 شہریوں کے ساتھ جیب تراشی کے واقعات پیش آئے ہیں، سب سے زیادہ...
لاہور گڑھی شاہو میں پیرا فورس کے دو اہلکار ایل پی جی شاپ پر ریٹ چیک کرنے کے لیے پہنچے۔ اسی دوران دکان میں لائٹ...