ڈاکوؤں نےمتعددشہریوں سےنقدی،زیورات،موٹرسائیکلیں چھین لیں

29 اگست ، 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں ذیشان سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، باٹا پور میں اسجد سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں یوسف سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں شکیل سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں عنایت سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں عاقب سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ستوکتلہ میں کاشف اور نعیم کی گاڑیاں، لٹن روڈ میں حسن اور وسیم کی گاڑیاں جبکہ لوئر مال میں اکرم اور سلمان کی موٹرسائیکلیں، گلشن راوی میں ندیم اور بابر کی موٹرسائیکلیں اور جوہر ٹاؤن میں کامران اور فہد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔