سیاسی و اسٹریٹجک مقاصد کیلئے مذہب کا استعمال روکا جائے،تجزیہ کار

05 دسمبر ، 2021
کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال سیالکوٹ واقعہ، کیا علماء کو واقعہ کی
غیرمشروط طور پر مذمت کرنی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و اسٹریٹجک مقاصد کیلئے مذہب کا استعمال روکا جائے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے ای وی ایم کے استعمال سے متعلق بیانات سیاسی انتہاپسندی کی شکل ہیں،بینظیر شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت لیکن ساتھ ’اگر‘ جوڑدینا درست نہیں ہے، ریاست کی طرف سے واضح پیغام ہو تو کسی کی اس قسم کا پیغام دینے کی جرأت نہیں ہوگی