اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین سال سے لاپتہ مدثر نارو کو بازیاب کر کے 13 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم اپنے زیر کنٹرول ایجنسیوں کو مدثر نارو کو عدالت میں پیش یا ٹھکانے کاپتہ لگانے کی ہدایت کریں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت سے10 صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں عدالت کا یہ بھی کہناہے کہ وزیراعظم کے زیر کنٹرول ایجنسیوں پر الزام لگایا گیا کہ وہ بغیر کسی عمل کے شہریوں کی آزادی سے محرومی میں ملوث ہیں، لاپتہ شخص کا پتہ لگانا آئینی فرض ہے جس میں ناکامی کے ذمہ داروں کی نشاندہی اور ان کا جوابدہ ہونا ضروری ہے،وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مطمئن کریں کہ ریاست یا ایجنسیاں لاپتہ شخص کو اغوا کرنے میں ملوث نہیں، اگر لاپتہ شخص کا پتہ نہیں چلتا تو وفاقی کابینہ ناکامی کے ذمہ دار اداروں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف کارروائی سے آگاہ کریں،عدم بازیابی کی صورت میں اٹارنی جنرل پیش ہو کر اس سے متعلق وفاقی حکومت کی ذمہ داری سے آگاہ کریں،وزیر انسانی حقوق لاپتہ شخص کے والدین اور بچے کی وزیر اعظم سے ملاقات کو یقینی بنائیں،یہ معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ارکان کے سامنے رکھا جائے ۔
نئی دہلی مودی کی بھارتی حکومت نے اپنی فسطائی پالیسیوں پر تنقید پر ایک پاکستانی سمیت مزید آٹھ یوٹیوب چینل...
پشاور داودزئی میں بھائی نے غیرت کے نام پر 2 بہنوں سمیت 3جوانسال لڑکیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتولہ بہنوں...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز ایرانی نائب وزیر زراعت...
لاہور،اسلام آ باد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خیبرپختونخوا اور خصوصی طور پر مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان...
اسلام آباد چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ریاض ملک کی نگرانی میں بحریہ...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پا سپورٹس میں تقرر و تبادلوں میں سیاسی...
اسلام آباد ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجودریل کرایوں میں اضافہ، 10فیصد کرائے بڑھنے سے ریلوے میں سفر کرنیوالے 94...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین شاہد منیر...