اسلام آباد (طارق بٹ) پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی احیاء کے لئے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوششوں میں ہے اس کے خیال میں اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کا سنہری موقع ہوگا لیکن گزشتہ عام اور ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو کامیابی اس کے لئے کڑی آزمائش ہوگی۔ تاہم اس ضمنی انتخابات میں کارکردگی نمایاں بہتر ہوئی تو آئندہ عام انتخابات میں اس کی توقعات اور اعتماد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا 2018ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے جہاں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے تقریباً 90؍ ہزار ووٹ حاصل کئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کچھ 5؍ ہزار کے قریب ووٹ ملے تھے۔ اس بار پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں نے انتخابی مہم کے لئے خاصا وقت این اے 133 کو دیا جہاں سے اسلم گل پیپلزپارٹی کےامیدوار ہیں ایک احمقانہ غلطی کے نتیجے میں حکمرن تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ امیدوار بننے میں ناکام رہے ورنہ مقابلہ بڑا جاندار ہوجاتا۔
نئی دہلی مودی کی بھارتی حکومت نے اپنی فسطائی پالیسیوں پر تنقید پر ایک پاکستانی سمیت مزید آٹھ یوٹیوب چینل...
پشاور داودزئی میں بھائی نے غیرت کے نام پر 2 بہنوں سمیت 3جوانسال لڑکیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتولہ بہنوں...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز ایرانی نائب وزیر زراعت...
لاہور،اسلام آ باد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خیبرپختونخوا اور خصوصی طور پر مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان...
اسلام آباد چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ریاض ملک کی نگرانی میں بحریہ...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پا سپورٹس میں تقرر و تبادلوں میں سیاسی...
اسلام آباد ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجودریل کرایوں میں اضافہ، 10فیصد کرائے بڑھنے سے ریلوے میں سفر کرنیوالے 94...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین شاہد منیر...