لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صد ر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پختون برادری نے حالت جنگ میں بڑا فیصلہ کیا،آپ کی مدد سے این اے 133کی نشست جیت چکے ہیں۔وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں فیصل میر کی کاوش سے پیپلز پارٹی میں این اے 133سےشامل ہونیوالےپختون برادری کے سرکرد ہ افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے حسن مرتضی اوررانا فاروق سعید کیساتھ خطاب کر رہے تھے،اس موقع پرثمینہ گھرکی،ثمینہ پگانوالہ،نرگس فیض فیصل میر، خان شہباز خان،چودھری اختر،مانی پہلوان، طاہر غالب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالوں میں حاجی یاسین خان،حاجی صنوبر خان،حاجی قاسم خان،بخت جمال اور انکے ساتھی شامل ہیں،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں نئے ساتھیوں کی شمولیت کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں۔ حسن مرتضی نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ثمینہ گھرکی نے کہا کہ پختون برادری کی بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کیلیے حمایت فتح کی نوید ثابت ہو گی۔پختون رہنما حاجی یاسین نے کہا کہ پختون برادری کا ایک ہی نعرہ ہے جئے بھٹو۔
لاہوروزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے ہدایت کی ہے کہ مستقبل کی ترقیاتی ضروریات کے پیش نظر پنجاب کے 11 اضلاع کے...
لاہورقائمقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کیے بغیر...
لاہورکارکنوں کی رہائی کے حوالے سے لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ لیگل ایڈ کمیٹی کے کنوینر میاں محمود الرشید نے...
لاہورلیڈی ولنگڈن ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی ہلاکت کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی اپیل پر آوٹ ڈور...
لاہوردی یونیورسٹی آف لاہور اور چھائوں فائونڈیشن نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ساتھ دو ایم او یو سائن...
لاہور شاہدرہ پولیس نے پشاور سے پتنگ بازی کا سامان منگوا کر فروخت کرنے والے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔ 400...
لا ہو ر گلبرگ کے علاقہ احمد مبین شہید انڈرپاس کی چھت سے ٹرک سوار ٹکرا کر 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔
لاہور سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے شوٹر عبدالجبار کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 سے زائد...