الیکشن بورڈز تشکیل نہ دینے پر18اضلاع کے صدور معطل

05 دسمبر ، 2021
لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل نہ دینے پر 18 اضلاع کی بار ایسوسی ایشنوں کے صدور کو معطل کردیا، نائب صدور کو صدر کے عہدے پر فائز کرکے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ،پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے ووٹر لسٹیں مکمل نہ کرنے پر 14 اضلاع کی بار ایسوسی ایشنوں کے صدور کو معطل کردیا، ملتان ،خانیوال ، قصور ، کوٹ رادھا کشن، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، پھالیہ، پسرور، تاندلیانوالہ،راولپنڈی، ساہیوال اور کامونکی بار ایسوسی ایشنوں کے صدور کو معطل کرکےنائب صدور کو صدر کے عہدے پر فائز کرکے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کاسروسز ہسپتال کادورہ
لاہور(جنرل رپورٹر)سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اجمل بھٹی نے سروسز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ سپیشل سیکرٹری نے ڈینگی ٹرائیج ایریا، میڈیکل ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔