لاہور(نمائندہ خصوصی،خصوصی نمائندہ، کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے حلقہ این اے 133میں ضمنی انتخاب کے لئے آج میدان سج گیا، مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری اسلم گل سمیت 11امیدوا روں آمنے سامنے ہیں تاہم حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سےانکے انتخابی میدان سے آ ئوٹ ہونے پر اصل مقابلہ دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہو گا، حکمران جماعت کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے مرحلے میں ہی میدان سے باہر ہوچکے ہیں۔ قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی آج اس انتخابی میدان میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مقابلے میں پہلے سے کتنے ووٹ حاصل کر تی ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے انتخابی مہم میں ایڑی چوٹی کا زور لگایا انکے علاوہ اس حلقے سےمحمد نواز، محمد حفیظ، عبدالعزیز، عرفان خالد، سیدہ غلام فاطمہ گیلانی، سہیل شہزاد، رانا خالد محمود اور حبیب اللہ بھی میدان میں ہیں۔این اے 133کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ملک محمد پرویز کے انتقال کے باعث خالی ہوئی اور پارٹی نے خواتین کی خصوصی نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کو شوہر کی خالی ہونے والی نشست کے لئے ٹکٹ جاری کیا۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...