معیشت پر سیاست نہ چمکائیںنجی کمپنیاں بھی جلد صارفین کو گیس فراہم کرسکیں گی، حماد اظہرعالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کےساتھ پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونگی شہباز شریف کے بیان پر رد عمل

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ عالمی منڈیاں ہیں، عالمی منڈیوں میں مہنگائی کی وجہ سے ملک میں بھی مہنگائی ہے، اس پر سیاست نہ چمکائیں، عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کے ساتھ پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونگی، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے، ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتی تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔