کراچی، اسلام آباد (نیوز ڈیسک، نمائندگان جنگ) کالا باغ ڈیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں تقسیم پیدا ہوگئی ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے حق میں ہوں، اسے بننا چاہیے، اتفاقِ رائے پیدا کریں، صوبوں کے تحفظات دور کریں، کالا باغ ڈیم بنائیں، سیاست کا نہیں ریاست کا سوچیں، پاکستان کو کالا باغ ڈیم کی ضرورت ہے، چھوٹے ڈیم کالا باغ ڈیم کا متبادل نہیں ہو سکتے، کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاقِ رائے کی بحث کا آغاز کریں، میڈیا مدد کرے، ذاتی طور پر زیادہ صوبوں کے حق میں ہوں، صوبے بنائیں مگر دیکھیں کہ کیا وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں گے؟،پی ٹی آئی نے اپنے ہی رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کی مخالفت کردی ہے، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کالا باغ ڈیم کو مردہ گھوڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ لا باغ ڈیم بنانے کا فیصلہ یا اس فیصلے کی حمایت علی امین گنڈا پور کی ذاتی رائے ہے،پی ٹی آئی بطور جماعت اس فیصلے پر ان کی حمایت کرتی ہے اور نہ ہی اس معاملے پر ان کے ساتھ کھڑی ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جب نہریں اتفاق رائے کے بغیر نہیں بناسکتے تو چھوٹے بڑے ڈیم بھی اتفاق رائے کے بغیر نہ بنائيں، ڈیم اتفاق رائے سے بنيں، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈیمز بننا ضروری ہیں لیکن ڈیمز اتفاق رائے سے بننےچاہئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے ہاں کالا باغ میں مسئلہ ایک ضلع کا ہے اور اے این پی کا ہے، ایمل ولی نے کہا کہ ہماری نسلیں ڈیم نہیں بنانے دیں گی، لاشوں پر کالا باغ ڈیم بنے گا، ایمل ولی کو کہتا ہوں کہ یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، لاشیں اور نسلیں کہاں سے آ گئیں؟ ماضی کے واقعات کے باعث اعتماد کا فقدان ہے، معافی سے باہر نکلیں، جو ہوا اسے ختم کریں، آگے بڑھیں، انہوں نے ڈائیلاگ کا آغاز کیا مگر پھر وہ ختم ہو گئے، ایک وقت آئے گا، جب سب کو احساس ہو گا کہ ملک کے لیے بیٹھ کر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی ماہ پہلے مشترکہ مفادات کونسل کے خصوصی اجلاس میں ڈیموں پر بات ہوئی، کالا باغ ڈیم منڈا کے علاقے میں بننا ہے جس میں دور دور تک آبادی نہیں ہے ۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبوں کا نظام بادشاہت کا نظام ہے، کروڑوں عوام، ہزاروں اسکول، ایک چیف سیکریٹری اور سیکریٹری سے کیسے مینیج ہو سکتا ہے؟ان کا کہنا ہے کہ وفاق تمباکو کا ہمارا 227 ارب لے رہا ہے، سندھ کے تحفظات ہیں، بیٹھ جائیں، سب لکھوا لیں، سندھ کا واٹر رائٹ کا مسئلہ ہے، سندھ لکھوا لے کہ اپنے حصے سے کچھ نہیں دے گا، واٹر اکارڈ طے ہے، اس پر بیٹھ جائیں لکھ کر سب کر لیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں ان سے لڑ رہا ہوں، یہ زراعت ہے، ہمارا پیسہ ہے، ورنہ اسے منشیات ڈکلیئر کر دیں، آئندہ مشترکہ مفادات کونسل میں اس پر بات ہونی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر پر پاک فوج کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن ہے، ہماری 2018ء کی حکومت میں اگر کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تو غلط کیا گیا، وفاقی کابینہ میں بانیٔ پی ٹی آئی سے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی میں ہیروئن برآمدگی غلط بات ہے۔پارلیمنٹ میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک مردہ گھوڑا ہے اس پر صرف سیاست ہو سکتی ہے۔ یہ سیلاب کالا باغ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے نہیں آئے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں تاکہ سیلابی پانی سے نمٹا جا سکے۔ ہماری جماعت ایسے کسی فیصلے کی حمایت نہیں کرے گی جس پر سب کی متفقہ رائے نہ ہو۔
اسلام آباد اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستان میں "برقی گاڑیوں" کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے اہم مشاورتی اجلاس...
کراچی ایران سے تازہ فوجی کشیدگی کے بعد اسرائیلی معیشت کے مستقبل پر نئے سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ جنگی بجٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد پاکستان میں اربوں کھربوں روپے پر مشتمل بڑے ٹیکس تعمیل کے خلا کے پیش نظر حکومت نے آٹو ٹیکس دفتر...
پشاور خیبر پختونخوا رورل ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں، غیر قانونی ٹھیکوں کی الاٹمنٹ، زائد...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
اسلام آباد پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ...