سری لنکن شہری کو قتل کرنیوالوں کے ہجوم میں 2افراد نے انسانیت کی لاج رکھ لی

05 دسمبر ، 2021

سیالکوٹ، لاہور(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) سری لنکن شہری کو قتل کرنیوالوں کے ہجوم میں 2افراد نے انسانیت کی لاج رکھ لی۔تشدد سے بچانے کیلئے ملک عدنان اور ایک اور شخص ہاتھ جوڑ جوڑ کر کہتے رہے کہ لاش کو چھوڑ دو اسکی بے حرمتی نہ کرو۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہےکہ وحشی ہجوم کے درمیان ایک بے بس شخص لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑتا رہا اور پریانتھا کمارا کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا لیکن بے حس ظالم ہجوم میں سے کسی نے ایک نہ سنی، الٹا اسی کو دھکے مارےگئے، دائیں بائیں گھسیٹا گیا،پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنے والوں میں ایک اور شخص بھی تھا جس نے اسےکَور کیا ہوا تھا اور خود مار کھا رہا تھا۔