پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر زموصول مشیر خزانہ کا سعودی حکومت سے اظہار تشکرمعیشت پر مثبت اثرات ہونگے،اسٹیٹ بینک

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے، مشیر خزانہ کا سعودی حکومت سے اظہار تشکر، اسٹیٹ بینک کاکہناہےکہ معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کے طورپردئیے ہیں جوا سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈیپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔