گیس بحران، لاہور کے متعدد علاقوں کو مکمل سپلائی بند، شہری پریشان سوئی ناردرن گیس دے ورنہ سڑکوں پرآجائینگے متاثرہ صارفین نے احتجاج کی دھمکی دیدی

05 دسمبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر)شدید سرد لاہور سمیت کئی شہروں میں گیس بحران بدستور برقرار،صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کینٹ میں طفیل روڈ، صدر بازار، جوڑے پل سمیت باغبانپورہ ،نہر سے ملحق کینال بینک، تاجپورہ، تاج باغ اور متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی مکمل طور پرجبکہ بعض میں جزوی طور پر بند ہو گئی۔ شدید مشکلات کا شکار شہریوں نے سوئی ناردرن کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی۔