سانحہ سیالکوٹ،وزیراعظم کا ٹویٹ امریکی سفارتحانے کاری ٹویٹ، مذمت

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد( طاہر خلیل) سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر امریکی سفارتحانے کا شدید رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے وزیراعظم کےٹویٹ میں جوابی ری ٹویٹ کیا ہے جس میںکہا گیا ہے سیالکوٹ فیکٹری میں ہونے والے ناقابل بیان افسوسناک واقعہ پر ہم بہت پریشان اور افسردہ ہیں۔ ہم متعلقہ حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کریںاور اس سنگین جرم اور غیرقانونی تشدد میں ملوث ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔