انسانی حقوق قومی کمیشن ،سری لنکن شہری کی بہیمانہ ہلاکت ،شدید مذمت

05 دسمبر ، 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر،جنگ رپورٹر) انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این سی ایچ آر) نے سیالکوٹ میں فیکٹری مینیجر مسٹر ناناداسی پریانتھ کمارا جو سری لنکا کے شہری تھے کو مار پیٹ اور جلانے کے افسوسناک واقعے پر گہری تشویش اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ .ہفتے کو کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بہیمانہ ہلاکت نہایت ہی افسوسنات اور قابل مذمت ہے،اس واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔