پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے ، یورپی یونین

05 دسمبر ، 2021

کراچی ( نیوزڈیسک) یورپی یونین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان سیاسی مذاکرات کا 7واں دور ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا ، اس موقع پر باہمی تعلقات، خارجہ تعلقات سے متعلق معاملات،افغانستان کی صورتحال، علاقائی سکیورٹی واستحکام سمیت کئی معاملات پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر یورپی یونین نے پاکستان میںانتہاپسندی، عدم برداشت ، آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں ، جبری گمشدگیوں ، تشدد اور انصاف کے حصول میں موجود رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا۔یورپی یونین نے شدت پسندقو توں، نفرت پھیلانے والوں اور عدم تشدد کیخلاف پاکستانی اقدامات کے بارے میں بھی پوچھا۔