گوادر میں فورسز کی تعیناتی آگ لگانے کے مترادف ہے ‘اخترمینگل

05 دسمبر ، 2021

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل نے کہاہے کہ گوادر میں فورسز کی تعیناتی آگ لگانے کے مترادف ہے گوادر کے ہزاروں شہری ناانصافیوں کےخلاف سڑکوں پر نکلے ہیںاخترمینگل نے ٹوئٹرپیغام میں کہاکہ لوگ عدم مساوات اورمحرومی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں پرامن احتجاج کے دوران فورسز کی تعیناتی کامقصدجمہوری آواز کودبانا ہے انہوں نے کہاکہ حق دو بلوچستان کو۔