سیالکوٹ میں11 سال پہلے ہجوم کے ہاتھوں قتل کئے جانے والے 2بھائیوں کوانصاف ملتا تو دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہوتا

05 دسمبر ، 2021

سیالکوٹ(جنید آفتاب)11 سال پہلے 15 اگست 2010 کو تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بٹر میں2 بھائیوں منیب اور مغیث کو بھی تشدد سے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ وقار چوہان،ایس ایچ او صدر تھانہ سیالکوٹ رانا الیاس سمیت دیگر افراد کیخلاف ضرار احمد ولد خواجہ انور کی مدعیت میں غفلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھاجس میں 7ملزمان علی رضا،امین،عامر،قیصر،ناصر،احمد،اکبر اور شوکت کو سزائے موت،6افراد جمیل ، دلاور، حسن،شکیل،شمس،جمشید کو عمر قید ہوئی ، اس واقعے کے حوالے سے مقتولین کے حقیقی چچا خواجہ طارق نے جنگ کو بتایا کہ اگر ملزمان کو اس وقت سزا دے دی جاتی تو آج دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہوتا۔