اسلام آباد/بیجنگ(نیوزرپورٹر/شنہوا) وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات ‘وفود کی سطح پر بات چیت ‘آرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیر بھی شریک تھے ‘چین اور پاکستان نے جوائنٹ ایکشن پلان پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت سکیورٹی اور دفاعی تعاون کوفروغ جبکہ دہشتگردی کیخلاف ملکر کریک ڈاؤن کیا جائے گا‘ بیجنگ اپنی استعداد کے مطابق اسلام آباد کی مالی اعانت جاری رکھے گا‘دونوں ممالک کی ایئرلائنز کی پروازوں اور روٹس کی تعداد میں اضافہ کیاجائےگا جبکہ سکیورٹی انویسٹمنٹ اور تعاون بڑھایاجائےگا‘ چین اور پاکستان نے سی پیک فیزII بشمول5نئے کوریڈورز کےلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ قراقرم ہائی وے اور ریلوے میں لائن1 کو دوبارہ ترتیب دینے اور گوادر پورٹ کے جلد فعال ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اورچین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان اورچین کے درمیان مضبوط اور ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سی پیک کے اگلے مرحلے میں 5نئے کوریڈورز پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سی پیک فیزIIکے دوسرے مرحلے ،سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیا اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط کردیئے گئے ۔شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی‘دونوں رہنماں نے پاک چین تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت‘ خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔لی چیانگ اورشہباز شریف نے مشترکہ ایکشن پلان(2024-2029) پر دستخط کو اس سلسلے میں ایک اہم قدم قرار دیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی اصلاحات کی انتھک کوششوں کے امید افزا نتائج صرف چین کی بھرپور حمایت کی بدولت ہی ممکن ہوئے ہیں ۔ انہوں نے جلد ہی چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کی فراہمی کے پاکستان کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔ شہباز شریف نے بزنس ٹو بزنس تعاون اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر زور دیتے ہوئے چینی وزیر اعظم کو بیجنگ میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے بارے میں بتایا جس میں 300 سے زائد پاکستانی اور 500 چینی کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں‘انہوں نے زراعت، کان کنی و معدنیات، ٹیکسٹائل، صنعتی شعبے اور آئی ٹی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا۔ وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد چینی وزیر اعظم کی طرف سے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ دیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان سی پیک کے فیز 2 کی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، میڈیا اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں دونوں وزرااعظم نے شرکت کی۔علاوہ ازیں وزیر اعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیتے ہوئے سی پیک فیز II کے حوالے سے مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لی چینگ نے جمعرات کوبیجنگ میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چین کے ساتھ صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے وژن کا اعادہ کیا‘چینی وزیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے چین کے پختہ عزم کااظہار کیا۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...