اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نےعطیات کے عالمی دن پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،،باہمی رواداری اور مدد کے جذبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستانیوں کی فلاحی کاموں اور امداد و عطیات میں بھرپور شرکت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے،بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی، باوقار اور مضبوط مستقبل کے لئے پرعزم ہیں۔پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلا رنگ و نسل اور بلا تعصب ہو کر دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، ہمارے معاشرے کے مخیر حضرات عطیات کے زیر اہتمام مفت علاج, مفت دسترخوان, مفت ایمبولنس سروس جیسی خدمات بڑی خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں. یہ بلا شبہ ہمارے سماجی ومعاشرتی اور اسلامی تعلیمات اور تہذیب کی روشن روایات کی آئینہ دار ہے. ہمیں فخر ہے کہ ہمارے معاشرے میں بےلوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان بھی حکومتی سطح پرمختلف جامع پروگرامز کے ذریعے تخفیف غربت اور فلاحی کاموں کی مختلف سکیمز پر کامیابی سے کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر باہمی رواداری، امداد و عطیات کے اس سماجی جذبہ نے اور بھی اہمیت اختیار کر لی ، حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ آبادی کے مال و مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ، متاثرہ آبادی اشیائے خورد و نوش، چھت اور صحت کی سہولیات کے منتظر ہیں جس کے لیےوفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج سب مل کر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں، عطیات کے عالمی دن پر آج میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں میں اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہوں۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...