اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانیوالوں میں کموڈور محمد شاہنواز خان، عاصم سہیل ملک اور سہیل احمد عزمی شامل ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں کمانڈنگ آفیسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(ایجوکیشن) شامل ہیں۔ ریئرایڈمرل محمد شاہنواز خان اس وقت منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...