اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)اضافی LNG کی نشاندہی، پاکستان کا تاپی گیس پائپ لائن پر دوبارہ غور، ووڈ میکنزی کا پاکستان کو ترکمانستان سے گیس درآمد پر وابستگی کو 2031 تک مؤخر کرنے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک اہم پیش رفت میں، بین الاقوامی توانائی مشاورتی ادارے ووڈ میکنزی نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ترکمانستان سے گیس کی درآمد کے سلسلے میں تاپی پائپ لائن منصوبے کے تحت کسی بھی قسم کی حتمی وابستگی کو کم از کم 2031 تک مؤخر کر دے۔ یہ مشورہ اس پس منظر میں دیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر گیس کی کھپت میں نمایاں کمی کے باعث درآمد شدہ ایل این جی کی فاضل مقدار پہلے ہی موجود ہے۔ یہ مشاورتی رپورٹ پیٹرولیم ڈویژن کے اندر ہنگامی مشاورت کا باعث بنی ہے، جہاں سینئر حکام اب سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ترکمانستان کو تاپی (ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت) گیس پائپ لائن منصوبے، جس کی لاگت 13 ارب ڈالر ہے، سے ممکنہ التوا یا حتیٰ کہ پاکستان کی دستبرداری کے بارے میں مطلع کر دیا جائے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...