اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے 2 ملزمان عبد الجبار اور نجم الزمان کی نیب دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے احتساب عدالت کو نیب ترامیم کی روشنی میں دائرہ اختیار پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ احتساب عدالت 15 روز میں فیصلہ کرے کہ یہ کیس کس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ،دوران سماعت درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترامیم کے بعد کیس سارے کراچی منتقل ہو گئے، کچھ مقدمات اینٹی کرپشن اور کچھ ایف آئی اے کو منتقل ہوئے، یہ دو مقدمات منتقل نہیں ہوئے، 11ماہ سے جج صاحب فیصلہ نہیں کر رہے، ملزمان کو کراچی سے آنا پڑتا ہے، انکے پاس اب کرائے کے پیسے نہیں ، جسٹس خادم حسین سومرو نے کمرہ عدالت میں موجود سپیشل پراسیکیوٹر نیب رافع مقصود سے استفسار کیاکہ آپ بتائیں یہ دائرہ اختیار پر کیوں فیصلہ نہیں ہو رہا۔ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ ان کی درخواستیں احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ ہم ٹرائل کورٹ کو ڈائریکشن دے رہے ہیں 15روز میں دائرہ اختیار پر فیصلہ کرے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...