نئی دہلی ( نیوز ڈیسک)بھارت میں امریکی محصولات سے معاشی دباؤ کے خدشے کے پیش نظر گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کردی گئی ۔پان مسالہ، سگریٹ، گٹکا اور دیگر تمباکو مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح 40 فیصد ہوگی۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی اور متوسط طبقے کے استعمال ہونے والی اشیاء پر جی ایس ٹی پوری طرح سے کم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب صابن سے لے کر چھوٹی گاڑیوں تک ٹیکس میں کمی کی گئی ہے اور یہ فیصلہ معاشی دباؤ کے مقابلے میں گھریلو طلب بڑھانے کے لیےکیا گیا ہے۔ بھارت میں نیا جی ایس ٹی 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق استعمال کی چیزوں پر اب صرف 2 جی ایس ٹی سلیب 5 فیصد اور 18 فیصد ہوں گے جب کہ 12 فیصد اور 28 فیصد ٹیکس کی سلیب ختم کر دی گئی ہے۔ ہیئر آئل، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ پر اب 18 فیصد کی بجائے 5 فیصد،کچن کی اشیاء مکھن، گھی، نمکین، پاستا،کارن فلیکس، کافی، چاکلیٹ پر 5فیصد جی ایس ٹی ہوگا۔پنیر، انڈین بریڈ، یو ایچ ٹی دودھ پر اب کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ٹی وی اور ائر کنڈیشنر پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا۔1200سی سی پٹرول/ 1500 سی سی ڈیزل سے کم صلاحیت والی گاڑیوں پر اب 18فیصد جی ایس ٹی، دو پہیہ گاڑی: 350 سی سی سے کم صلاحیت والی موٹرسائیکلوں پر 18فیصد جی ایس ٹی ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ بسوں، ٹرکوں، ایمبولینسز پر 35 فیصد ٹیکس کی تخفیف کی گئی ہے۔آٹو پارٹس پر 18فیصد فیصد ٹیکس کم کیا گیا ہے۔لائف سیونگ ادویات پر اب کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ چشموں پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا،کینسر کے علاج والی ادویات پر جی ایس ٹی صفر یا 5 فیصد تک ہوگا۔سیمنٹ پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا۔تمام انفرادی ہیلتھ اور لائف انشورنس پالیسیوں پر اب کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...