ہائیکورٹس کا فیصلہ برقرار، ایس آر او اجرا کیخلاف رٹ دائر نہیں کی جاسکتی: سپریم کورٹ

05 ستمبر ، 2025

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے فلور ملوں کی جانب سے شوکاز نوٹس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ایف بی آر کی اپیلوں کی سماعت کے بعد ہائیکورٹس کا فیصلہ برقراررکھا اور قرار دیا ہے کہ ایس آر او اجرا کیخلاف رٹ دائر نہیں کی جاسکتی،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے فلور ملوں کی جانب سے شوکاز نوٹس کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ایف بی آر کی اپیلوں کی سماعت کی تو اپیل گزار وکیل حافظ احسان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ قراردے چکی ہے ایس آر او کے تحت جاری شوکاز نوٹس کو ایپلٹ فورم کو بائی پاس کرکے براہ راست ہائیکور ٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ،عدالت نے قراردیاہے کہ فلور ملوں کی رجسٹریشن متعلق سٹیٹوٹری ریگولیٹری آرڈر(ایس آر او )کے تحت شوکاز نوٹس اجرا کے کیخلاف آئین کے آرٹیکل 199کے تحت ایپلٹ فورم کو بائی پاس کرکے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر نہیں کی جاسکتی ہے،بعد ازاں عدالت نے مذکورہالا جاری کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قراردے دیے۔