26ویں آئینی ترمیم، فل کورٹ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

05 ستمبر ، 2025

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے درخواست دائر کر دی۔مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت ججز کمیٹی کے 31 اکتوبر 2024 کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے اور فل کورٹ تشکیل نہ دینے کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ کمیٹی کے فیصلے کو رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی ختم نہیں کر سکتی جبکہ چیف جسٹس کی وضاحت کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔