نئی انرجی وہیکل پالیسی پر باضابطہ عمل درآمد کا آغاز کردیاگیا

05 ستمبر ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےنئی انرجی وہیکل پالیسی دو ہزار پچیس تا تیس پر باضابطہ عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔پہلے مرحلے میں رواں مالی سال چالیس ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار الیکٹرک رکشوں پر سبسڈی دی جائے گی ۔ آن لائن  درخواستیں طلب   ،آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر،انتخاب یکم اکتوبر کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے  کیا جا  ئیگا،الیکٹرک موٹر سائیکلز پر 80 ہزار ،رکشوں اور لوڈرز پر 4 لاکھ سبسڈی ، فیول   میں سالانہ 290 ارب کی بچت متوقع۔وزارت صنعت و پیداوار کے ذ رائع کے مطابق پہلے مرحلے میں رواں مالی سال کے دوران 40 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلز اور ایک ہزار الیکٹرک رکشے سبسڈائز نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔