اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے طویل عرصہ سے اسپیکٹرم سے متعلق عدالتوں میں جاری مقدمات کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی ہدایت کر دی ہے ، اٹارنی جنرل ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کے حوالےسے چیف جسٹس سے بات کریں گے ،ذرائع کے مطابق اسپیکٹرم کے بارے عدالتوں میں موجود مقدمات نیلامی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ، اٹارنی جنرل چیف جسٹس کو ٹیلی کام سیکٹر کے قانونی تنازعات سے ہونے والے نقصانات کے بارے بھی آگاہ کریں گے ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سے براہ راستہ رابطہ کا فیصلہ مقدمات کے خاتمہ میں ناکامی پر کیا گیا ہے ، پاکستان میں تقریباً 151.6 میگا ہرٹز اسپیکٹرم قانونی تنازعات کی زد میں ہے ، دو دہائیوں سے اسپیکٹرم سے متعلق عدالتوں میں جاری مقدمات حکومت کے لیے درد سر بن گئے ہیں ، حکومت نے قانونی تنازعات سے پاک کلین سپیکٹرم کی نیلامی کو مشن بنا لیا۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...