اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ ، شمالی اورجنوبی امریکا میں کیا جا سکے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا اور چاند کو مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بجکر 53 منٹ پر ہوگا، جزوی چاندگرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ پرچاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن آسٹریلیا کے جنوبی حصے بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس اور انٹارکٹیکامیں دیکھا جا سکے گا تاہم سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...