پاکستان کا 5دوست ممالک سے 29ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ

05 ستمبر ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)پاکستان نےپانچ دوست ممالک سے 29ارب ڈالرزسرمایہ کاری کاتخمینہ لگادیا-ایس آئی ایف سی کےتحت متحدہ عرب امارات ،کویت،سعودی عرب،قطر اور آذربائیجان سےبڑے پیمانے پرپاکستان میں سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی گئی ہے،  ایس آئی ایف سی کےتحت پاکستان میں یہ سرمایہ کاری توانائی، زراعت اورانفراسٹرکچرسمیت دیگرشعبوں میں  کی جائیگی۔وفاقی حکومت نے5دوست ممالک سے29 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کےتخمینہ جات کو رواں مالی سال 2025۔26 کےسالانہ پلان کاحصہ بنایاہے-دستاویز کے مطابق متحدہ عرب امارت اورکویت سے 10،10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ ہےجبکہ پاکستان میں سعودی عرب سے5 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کی توقع ہے-دستاویز کے مطابق آذربائیجان اورقطر سے2،2ارب ڈالرزسرمایہ کاری کاتخمینہ لگایا گیا ہے-پاکستان میں یہ سرمایہ کاری توانائی، زراعت اورانفراسٹرکچرسمیت دیگرشعبوں میں متوقع ہے-حکام کے مطابق سرمایہ کاری سےملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، نئے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، معاشی استحکام آئے گا،نئے منصوبے شروع ہوں گے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری آئے گی-واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال 2024۔25 میں پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 2 ارب46 کروڑ ڈالرز تھاجبکہ مالی سال 2023۔24 میں پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز تھی۔