اعجاز چوہدری کا ٹی ایل پی کے پاس جانا بیہودہ حرکت تھی ،فواد چوہدری

05 دسمبر ، 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری جس طریقے سے ٹی ایل پی کے پاس گئے وہ ایک بڑی بیہودہ حرکت تھی ،جو پولیس اہلکار ہمارے شہید ہوئے ہیں آ پ ان کے گھر پر کیوں نہیں گئے ۔جب تک ریاست جو ہے وہ اپنے شہیدوں کو اپناتی نہیں ہے تو پھر کل ان کے ساتھ کھڑا کون ہوگا۔