اسلام آ باد (رانا غلام قادر )نئےمالی سال کےدوسرے مہینےکے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کو دھچکہ لگا ۔اگست میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات6.89 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 52 کروڑ 70لاکھ ڈالرزرہیں، جولائی 2025 میں برآمدات ایک ارب69کروڑ ڈالرز ریکارڈ ، اگست 2024 میں برآمدات ارب64 کروڑڈالرز تھیں، اگست میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔گذشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات چھ اعشاریہ آٹھ نو فیصد کمی کے بعد ایک ارب باون کروڑ ستر لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ اس سے قبل جولائی میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں تنتیس فیصد سےزائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ حکومتی ذرائع کےمطابق اگست 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیادوں پر6اعشاریہ 89 فیصد کم ہوئیں جس کے بعد گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہاجبکہ جولائی 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب69کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں تھیں-ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست 2024میں ٹیکسٹائل برآمدات ارب64 کروڑ ڈالرز، اگست2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 46کروڑاوراگست 2022میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب58کروڑڈالرز تھیں جبکہ اگست 2021میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 44کروڑ ڈالرز تھا-واضح رہے کہ رواں ماہ سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا تھا تاہم نئے مالی سال کے دوسرے مہینے برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار نہ رہ سکا۔
پشاورخیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے کالام میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعے میں ایک شخص لاپتہ جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے...
کراچی لیاری میراں ناکہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کا جوان جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کراچی قائد آباد میں 23 جون کو اغواء کے بعد بے دردی سے سے کئے جانے والےمعصوم کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا...
کوئٹہ سانحہ زِیارت میں شہید ہونے والے7پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی...
کراچی مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونی چاہئے یہی بنیادی اصول ہے،سپلائر اور صارف دونوں...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دے دیا...