کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیمپاکستان دوبارہ ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کو 2022ـ2024 کے لیے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ انتخابات 29 نومبر سے 2 دسمبر تک دی ہیگ میں منعقدہ ریاستی جماعتوں کی کانفرنس کے حال ہی میں ختم ہونے والے 26 ویں اجلاس کے دوران ہوئے۔ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا بنیادی پالیسی ساز ادارہ ہے۔