این اے 133لاہور، انتخابی سامان کی ترسیل کی نگرانی کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کا دورہ

05 دسمبر ، 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)ضمنی انتخاب این اے 133لاہورکیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کی نگرانی کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کیمپ آفس کا دورہ کیااور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔پولیس اور رینجرز امن و امان کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری سر انجام دیں گے۔ حلقے میں 233558 مرد اور 206927خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پریزائڈنگ افسران فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ ایجنٹوں کو فراہم کریں گے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے۔