رحیم یار خان، خان پور، احمد پورشرقیہ،سخی سرور (سٹی رپورٹر، نامہ نگاران)موٹر وے ایم5 پر خانپور کے قریب ملتان سے رحیم یار خان جانے والی کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت 4؍ افراد ہلاک، دو زخمی، احمد پور شرقیہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، سائیکل سوار زخمی ہو گیا، احمدپورشرقیہ میں جشن میلاد کے جلوس کی ٹرالی اُلٹنے سے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق، بارہ بچے زخمی ہوگئے، تفصیل کے مطابق 50 سالہ محمد خالد 45 سالہ بیوی غزالہ بی بی، بیٹے ارباز، بہو عدیلہ نبی، بیٹی اقرا اور پوتے داؤد کے ہمراہ کار پر ملتان سے واپس اپنے گھر محمد نگر جا رہا تھا، ایم فائیو ظاہر پیر کے نزدیک ڈرائیور کو نیند آ جانے پر کار آگے جانیوالے ٹریلر سے ٹکرا گئی، خالد، غزالہ، عدیلہ اور 9 ماہ کا داؤد موقع پر دم توڑ گئے، 28 سالہ ارباز اور 26 سالہ اقرا زخمی ہو گئے، احمد پور شرقیہ کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر واقع تبلیغی مرکز کے قریب موٹرسائیکل اور سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار ندیم موقع پر جاں بحق اور سائیکل سوار بچہ زخمی ہو گیا، احمدپورشرقیہ میں مبارک پور روڈ پر واقع اڈہ بوہڑ کے قریب جشن میلادکے جلوس کی ٹرالی جس میں بچے سوار تھے موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی، گیارہ سالہ بچہ بادشاہ جاں بحق ہوگیااور بارہ بچے زخمی ہوگئے۔سخی سرور کی حدود بغل چر روڈ پر ڈالے اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں جہانزیب ولد گل حسن خان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
کراچی جرمنی میں لفتھنسا اور لفتھنسا سٹی لائن کے کیبن کریو نے مطالبات کے حق میں اہک دن کیلئے ہڑتال کردی۔ جس سے...
کراچی برطانوی جریدے کا کہنا ہے ایران جنگ کے دوران پاکستانی سفارتی کوششوں سے کشیدگی میں کمی آئی۔امریکا...
ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ایگری بزنس ریفرنس گروپ...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات، تفصیلات کے...
ملتان ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا،سرکل آفس منتقل، تفصیلات کے مطابق نجی...
ملتان آل پاکستان بیڈشیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران محمود شیخ اور پیٹرن...
ملتان ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون حافظ عطاء الرحمان کی گاڑی کو کوہاٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے...
شجاع آباد خاتون کے قتل کے الزام میں بھائی اور بہنوئی سمیت 3افراد گرفتار ، پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان...