سیلاب ؛ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نیا شیڈول جاری کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

06 ستمبر ، 2025

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )غیر معمولی سیلاب کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا ۔ضمنی انتخابات کے لیے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ،جن میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 66 وزیرآباد، فیصل آباد کے حلقے این اے 96، این اے 104، این اے 129 لاہور اور این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں غیر معمولی سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام شدید متاثر، سڑکیں اور پل بہہ گئے، سیلاب سے سرکاری و نجی عمارتیں، اسکول اور پولنگ اسٹیشنز کا انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا۔