کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے کہاکہ اڈیالا جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈا پھینکا گیا جس پر طلال چوہدری کہتے ہیں ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں لیکن جو بدتمیزی کا کلچر تحریک انصاف نے بویا تھا آج انہیں اسی کا سامنا ہے کیا ان کی یہ بات درست ہے؟ جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی، بینظیر شاہ، مظہر عباس اور اعزاز سید نے کہا کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکا جانا پاکستان میں آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے، یہ کلچر بھٹو کے دور میں شروع ہوا نواز شریف کے زمانے میں پروان چڑھا اور پی ٹی آئی نے اس میں چار چاند لگائے۔علیمہ خان پر انڈا نہیں پھینکا گیا یہ پاکستان میں ایک آمرانہ سوچ ہے جو ان چیزوں کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے جو کبھی مذہب ، کبھی سیاست اور کبھی صحافت کے لبادے میں لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔ آج ہر جماعت کے پاس اپنی بریگیڈ موجود ہے۔ طلال چوہدری آدھا سے بھی کم سچ بیان کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ کلچر گلوبل ہوچکا ہے۔ موبائل فون اور سوشل میڈیا نے ویڈیوز کے ذریعے ان رویوں کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔
کراچی ملک بھر سے 24 گھنٹے میں 431 پروازیں آپریٹ ہوئیں، 59 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی 14 پروازوں...
کوٹ ادو،سنانواں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے سنانواں میں گشکوری ہاؤس پہنچ کر سابق رکن پنجاب...
کراچی ملک کے پسماندہ علاقوں کو بڑے شہروں سے جوڑنے کے لئے قائم ساؤتھ ایئر آج سے پروازوں کا اغاز کر رہی ہے۔...
ڈھاکا بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ اور قریبی حلقوں کے 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے۔ 98مقدمات میں سابق وزیراعظم اور...
ریاض سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس دھماکے کے نتیجے میں پیش آنے والے افسوسناک...
شجاع آباد شجاع آباد کے علاقے بستی محمد پور میں پرانی رنجش کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص پر تیز...
ملتان محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے سنگل یوز اور مقررہ معیار سے کم موٹائی والے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف جاری مہم...
شجاع آباد تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود مرالی وین میں ٹافی چرانے کے الزام میں دکاندار نے آٹھ سالہ حسنین کو...