14ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی ،نئی تاریخ 28ستمبر مقرر

06 ستمبر ، 2025

ملتان(سٹاف رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی کردیا اب 28ستمبر کو لیا جائے گا جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ 2025 اب 14 ستمبر کے بجائے 28 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف کو یقینی بنانے اور تمام درخواست دہندگان کو امتحان میں شرکت کا مساوی موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔