پورا پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر برطانیہ کی نائب وزیراعظم عہدے سے مستعفی

06 ستمبر ، 2025

لندن (نیوز ڈیسک )برطانیہ کی نائب وزیراعظم اینجلا رینر نے پورا پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اینجلا پارٹی کی ڈپٹی لیڈرشپ کے عہدے سےبھی مستعفی ہوگئیں۔ ان کا استعفیٰ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بڑا دھچکا ہے۔