سخی سرور،نان کسٹم پیڈ سگریٹس ،گٹکا پان مسالہ و دیگر سامان برآمد

06 ستمبر ، 2025

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ) تھانہ سخی سرور پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی چیک پوسٹ سخی سرور پر مختلف غیر ملکی سامان برآمد کرلیاضبط شدہ سامان میں سگریٹس، گٹکا، پان مسالہ ، بیٹل نٹ، سولر انورٹرز، سبمرسیبل پمپس اور پرانے ٹائر شامل ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 9.8 ملین روپے ہےبرآمد شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔