ڈی جی ایف آئی اے کے رہنما اصول اہم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیے

06 ستمبر ، 2025

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کے دستخط سے ایک سرکلر جاری ہوا ہے جس کے تحت انہوں نے ایف آئی اے ایکٹ 1975 (حالانکہ وہ 1974 ہونا چاہیے تھا) کے تحت رہنما اصول مرتب کرتے ہوئے اہم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف زونز میں تعینات گریڈ 14 تک کے اہلکاروں جس میں سب انسپیکٹر تک شامل ہیں ان کے خلاف ڈیپارٹمنٹل انکوائری ڈائریکٹر زون کریں گے جبکہ اپیلیٹ اتھارٹی ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہوں گے۔