نئےمالی سال کےدوسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات کو دھچکہ

06 ستمبر ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )نئےمالی سال کےدوسرے مہینےکے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کو دھچکہ لگا ۔اگست میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات6.89 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں،جولائی 2025 میں  برآمدات ایک ارب69کروڑ ڈالرز ریکارڈ ، اگست 2024 میں برآمدات ارب64 کروڑڈالرز تھیں،اگست میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔گذشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات چھ اعشاریہ آٹھ نو فیصد کمی کے بعد ایک ارب باون کروڑ ستر لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ اس سے قبل جولائی میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں تنتیس فیصد سےزائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ حکومتی ذرائع کےمطابق اگست 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیادوں پر6اعشاریہ 89 فیصد کم ہوئیں جس کے بعد گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہاجبکہ جولائی 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 69 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں تھیں-