اسلام آبا( نیو زرپورٹر، نمائندہ خصوصی ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پوری قوت سے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ یقین د ہانی فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش سے گفتگو میں کرائی جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی، محمود صدیقی الھباش اسلام آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔محمود صدیقی الھباش نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سپیکر سردار ایاز صادق سے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کیلئے اپنا تہنیتی پیغام دیا۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...