اسلام آ باد (رانا غلام قادر )2024.25کے دوران وفاقی حکومت کے کل 1093ترقیاتی منصو بوں میں سے 226منصو بوں کی لاگت میں ایک اعشاریہ 101ٹر یلین روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 713منصوبے34 ماہ کی تاخیر کا شکار ہوگئے ۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کیاگیا۔ وقفہ سوالات کی کاروائی اگرچہ موخر کردی گئی تاہم سید رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ 2024..25کیلئے پی ایس ڈی پی کی معاونت سے چلنے والے منصو بوں کی تعداد 1093ہے جن میںسے 901منصوبے جاری ہیں۔ ان میں 226منصو بوں کی لاگت میں 110118446ملین یعنی ایک اعشا ریہ 101ٹر یلین روپے کااضافہ ہو گیا ہے۔ مراز اختیار بیگ کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کے بارے میں سوال پر وزیر خزانہ اورنگزیب نے تحر یری جواب میں بتایا کہ حکومت پا کستان نے نوجولائی 2025 کوورچوئل ایسٹس آرڈی ننس2025 جاری کیا۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...