کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری و خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا،صدر،وزیراعظم

06 ستمبر ، 2025

‎ اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر، خبر نگار )صدر مملکت آصف علی زرداری  وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہداء پر پیغامات  میں کہا  ہے کہ کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری  و خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا  پاکستان کا یومِ دفاع و شہداء، ہماری تاریخ کا ایک حوصلہ افزا باب ہے، اس دن، ہم ایک قابلِ فخر قوم کے طور پر اپنی بہادر مسلح افواج اور ثابت قدم عوام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا،ستمبر کا جذبہ ہمیشہ ہماری مسلح افواج کی بے خوفی اور ہماری قوم کی استقامت میں جھلکے گا، کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری اور خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کیساتھ غیر ملکی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی ا کا مقابلہ کرتے رہینگے۔ صدر زرداری نے کہاکہ 1965 کی قربانیوں کا جذبہ ایک لازوال روشنی بن چکا ہے، جو ہماری آئندہ نسلوں کو ہر آزمائش اور چیلنج کے دوران رہنمائی فراہم کرتا ہے۔صدر نے کہاکہ‎اس سال 6 ستمبر معرکہ ء حق کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے ، جیسے 1965 میں ہماری بہادر افواج نے بے مثال حوصلہ اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، اسی طرح مئی 2025 میں بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص" کے دوران ہمارے بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر بے مثال جرأت اور جانفشانی کا مظاہرہ کیا۔،‎بطور سپریم کمانڈر، میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔صدر نے کہاکہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے،دنیا کو فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کے دن کے طور پر نقش ہے۔