راولپنڈی(ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر پریس کانفرنس کے دوران انڈاپھینک دیا‘پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دوخواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے‘دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ‘وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورراناثناءاللہ نے واقعہ کو گھٹیا حرکت قراردیدیا‘وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ انڈے جوتے کی سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کرائی ‘وزیرداخلہ محسن نقوی کے مطابق علیمہ خان نے ہی خود پر انڈا پڑوایاہے ‘تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے‘ کوئی ہے جو حالات خراب کرنا چاہتاہے ‘بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نےواقعے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں‘پی ٹی آئی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا گیا‘واقعے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور علیمہ خان میڈیا سے گفتگو ملتوی کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ گئیں۔انڈا مارنے والے خواتین بھی واقعے کے فوری بعد فرار ہوکر اپنی گاڑی میں جابیٹھیں تاہم پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مکے برسا کر گاڑی کی اسکرین توڑ دی۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...