اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ، خبر نگار ، خصوصی نامہ نگار )صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12ربیع الاول پر پیغام میں کہا کہ بابرکت اور پُرسعید دن پر میں پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ تاریخی اور یادگار موقع امتِ مسلمہ کے لیے نہ صرف خوشی اور عقیدت کا باعث ہے بلکہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ؐ کے مطابق ڈھالنے کا عہد بھی ہے، وطنِ عزیز اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا کر رہا ہے، یہی موقع ہے جب ہم سرکارِ دوعالم کی سیرتِ طیبہ سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے لوگوں کی کھلے دل سے مدد کر کے ان کی بحالی کو جلد از جلد ممکن بنائیں دوسر طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب آج کے دن اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم سب ملک پاکستان کو سیرت النبیؐ کے سنہری اصولوں پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا مقصد مساوات، غربت کا خاتمہ اور علم و تحقیق کا فروغ ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...